سٹیٹ بینک 21 ستمبر کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

891

کراچی: سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)  کا آئندہ دو ماہ کے لیے  شرح سود کے حوالے سے اجلاس 21 ستمبر کو ہو گا۔

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا جولائی میں شیڈول اجلاس منسوخ کر دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے سٹیٹ بینک کو ستمبر میں اجلاس کی تاریخ کا اعلان کرنے کی بجائے جولائی میں اجلاس منعقد کرکے شرح سود کا اعلان کرنا چاہیے تھا تاہم سٹیٹ بینک نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں: گورنر سٹیٹ بینک

مالی سال 2020 میں زرعی شعبے کو 1.2 کھرب روپے کے قرض جاری، سٹیٹ بینک

پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے سٹیٹ بینک نے مجموعی طور پر 625 بیسز پوائنٹس کمی کی جس سے پالیسی ریٹ 13.25 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک رہ گیا۔

کاروباری برادری کے ارکان کا خیال ہے کہ شرح سود کو مزید کم کیا جانا چاہیے، البتہ تجزیہ کاروں کی اس معاملے میں رائے مختلف ہے۔ تاہم شرح سود برقرار یا اس میں مزید کمی سے متعلق اتفاقِ رائے کا امکان نہیں، مارکیٹ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شرح سود میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here