کارکے کیس : پاکستان کا کیس لڑنے والے وکلا کی فیس کی ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

رینٹل پاور ٹھیکے منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو کارکے کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا تھا مگرپاکستان نے اس کوبدعنوان ثابت کردیا ۔ وطن عزیز کو بہت بڑی مالی سزا سے بچانے والے غیر ملکی وکلا تاحال اپنی فیس کے منتظر

586

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی جانب سےانٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس میں کارکے کیس سے متعلق پاور ڈویژن کے واجبات جاری کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

اس مقصد کے لیے 1,415,090 ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی جس کا استعمال کارکے کیس میں وکلا کی فیس کی ادائیگی اور دوسرے معاملات کے لیے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

کارکے کیس : پاکستان کو جرمانے سے بچانے والی ٹیم کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

1100 میگاواٹ کے K2 نیوکلئیر ری ایکٹر کا کامیاب تجربہ، آئندہ سال بجلی کی پیداوار شروع ہو گی

پرافٹ اردو کو حاصل دستاویزات کے مطابق ای سی سی نے انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس میں کارکے کیس میں پاکستان کی طرف سے کیس لڑنے والے غیر ملکی وکلا کی فیس کی ادائیگی کے لیے پندرہ لاکھ ڈالر ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے پاور ڈویژن کو کارکے کیس میں پاکستان کی جانب سے کیس لڑنے والے وکلا کو فوری طور پر فیس کی ادائیگی کی درخواست کی تھی مگر مالی مسائل کے سبب پاور ڈویژن ایسا نہیں کرسکا تھا۔

تاہم اب وفاقی کابینہ نے اس مقصد کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ معاملہ حل ہونے کی اُمید ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here