مالی سال 2020-2021 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہو گی، ایف بی آر

626

لاہور: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2020-2021 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا، ٹیکس دہندگان 30 ستمبر تک ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر ندیم حسین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایک موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا جو فائلرز کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس فائلرز موبائل ایپ کے ذریعے اپنے ریٹرنز جمع کرانے کے قابل ہوں گے۔ ایپ میں فائلرز کو ان کے ٹیکس ریٹرنز آسانی سے جمع کرانے کے لیے ایک نیا اور آسان فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

 ایف بی آر پوائنٹ آف سیل سسٹم کا نفاذ ایک سال کے لیے مؤخر کرے 

حفیظ شیخ کی ایف بی آر کو کارکردگی رپورٹس باقاعدہ جمع کروانے کی ہدایت

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے رکن چوہدری محمد طارق کا کہنا ہے کہ یہ ایک آسان موبائل ایپ ہے اور صارفین آسانی سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اس حوالے سے لوگوں اور اپنے ملازمین کو ایجوکیٹ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کرے گا جس کے ذریعے لوگون کو ایپ استعمال کرنے کے بارے میں تربیت دی جائے گی، یہ بھی زیرِغور ہے کہ صارفین کو انکے مسائل حل کرنے کے لیے ایپلی کیشن کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کی بدولت ایف بی آر کے سسٹم سے اعدادوشمار چوری ہونے کے امکانات کم ہو گئے ہیں، محکمہ تھرڈ پارٹی کو ایپلی کیشن بنانے کی اجازت دے سکتا ہے جس کے ذریعے صارفین ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں، تین کنسلٹنٹس نے ایف بی آر کو ایپلی کیشن بنانے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے ایف بی آر کے آئی آر آئز سسٹم میں ریٹرنز فائل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here