شان اشعری کے الیکٹرک بورڈ کے چئیرمین تعینات

460

لاہور: کے الیکٹرک (کے ای) نے شان اشعری کو بطور بورڈ کا نیا چئیرمین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، اشعری نے 7 ستمبر سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ 

کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اشعری 2005 سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تھے اور طویل مدت کے لیے کے ای کے بطور بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات رہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “نئے چئیرمین کے طور پر کمپنی میں انکی توجہ آپریشنل ایکسیلنس پر ہوگی، وہ پیداوار، ترسیل اور ڈسٹری بیوشن فنکشنز کو محفوظ، قابلِ بھروسہ اور بِلا تعطیل کے توانائی کی سپلائی پہنچانے کو یقینی بنائیں گے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اشعری پر انکی گزشتہ کارکردگی کی بنا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے”۔

یہ بھی پڑھیے:

کے الیکٹرک کی قسمت کا فیصلہ جلد متوقع

کے الیکٹرک نے سکوک کی پیشکش سے 25 ارب روپے حاصل کرلیے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے الیکٹرک کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، بورڈ اس کمیٹی کے ساتھ کے الیکٹرک کی خدمات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کی منظوری کے لیے ایک جگہ سے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرنے کا انتظار کر رہا ہے۔

ایک بیان کے مطابق ریاض ایس اے اے ادریس نے بہتر موقع ملنے پر بطور چئیرمین کے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، وہ کراچی میں کورونا وائرس کی وجہ سے کے الیکٹرک کے بورڈ گورنننس میں شرکت بھی نہیں کرپا رہے تھے۔

بورڈ نے ریاض ادریس کی کمپنی کے لیے کی جانے والی خدمات اور قائدانہ صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here