پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ریستورانٹس کے خلاف کارروائی کرے گی

546

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادا کی جانے والی رقم پر سیلز ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ریستورانٹس کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ریسٹورانٹس حکومتی فیصلے کے برعکسکریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر ابھی تک 16 فیصد لیوی وصول کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر ریستورانٹس مالکان کے لیے مالی سال 2021 کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد مقرر کی تھی جبکہ مذکورہ ریستورانٹس صارفین سے 16 فیصد ہی سیلز ٹیکس وصول کررہے تھے۔

ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے ریستورانٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ “ہمیں لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں اور اب ہم نے کچھ ریستورانٹس کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔ اگر ریستورانٹس مالکان ٹیکس قوانین کی پاسداری نہیں کرتے تو انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی”۔

یہ بھی پڑھیے:

کے پی حکومت نے 29 خدمات کے شعبوں سے سیلز ٹیکس کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

’عدالتوں کی جانب سے دئیے گئے طویل ترین حکم امتناع ٹیکس ریکوری میں بڑی رکاوٹ، 49 ہزار کیس زیرِ التواء‘

ڈی ایچ اے کے رہائشی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ عام طور پر ریستورانٹس مالکان کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادا کی جانے والی رقم پر مکمل ٹیکس کی کٹوتی کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ “حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی ٹیکس رعایت نہیں دی گئی ہے”۔

لاہور کے دیگر شہریوں نے بھی مختلف ریستورانٹس کے خلاف حکومت کی جانب سے رعایت دیے جانے کے باوجود 16 فیصد ٹیکس کٹوتی کی شکایت کی ہے۔

واسابی ریستورانٹ کے مالک عبدالمعید نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ “ہم کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز سے ادا کی جانے والی رقم پر صرف 5 فیصد ہی کٹوتی کررہے ہیں اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد سے ہم اس اقدام کی پیروی کررہے ہیں۔  یہ بہت ہی آسان طریقہ کار ہے کیونکہ یہ صارفین کو ڈسکاؤنٹ کی سہولت دیتا ہے اور یہ ٹیکس قومی خزانے میں جاتا ہے۔ ہم معمول کے مطابق اکٹھی کی گئی ٹیکس رقوم حکومت کو جمع کرواتے ہیں”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here