سٹاک مارکیٹ میں 266 پوائنٹس تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 41377 پوائنٹس پر بند

425

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران اتار چڑھاؤ رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر کاروباری اعشاریے مین 266 پوائنٹس اضافے سے یہ 41377 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

منگل کے کاروباری روز کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، لیکن 290 پوائنٹس اضافے کے ساتھ یہ 41401 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام 266 پوائنٹس اضافے سے 41377 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 0.62 فیصد اضافے سے 66060 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر اینڈیکس میں 161 پوائنٹس اضافے سے یہ 29122 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گزشتہ کاروباری سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 451.73 ملین شئیر سے بڑھ کر 754.21 ملین شئیر ریکارڈ کیے گئے۔ یونیٹی فوڈز لمیٹڈ، پاک الیکٹرون لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ میں مثبت اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں سیمنٹ، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن نے نقصانات سے بچنے کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ دیگر کمپنیوں میں ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ، کولگیٹ پالمولو لمیٹڈ اور ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ بھی کاروباری اعشاریے میں مستحکم رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here