مریخ کی طرف روانہ کئے گئے چینی خلائی مشن تیان وین۔1 نے 10 کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا

641

بیجنگ: مریخ کی طرف روانہ کئے گئے چینی خلائی مشن تیان وین۔1 نے دس کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا۔

چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق تیان وین۔ 1 کو گذشتہ جولائی کی 23 تاریخ کو لانگ مارچ۔5 نامی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ مریخ تک پہنچنے سے پہلے لگ بھگ 47 کروڑ کلو میٹر کا سفر طے کرے گا۔

چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق تیان وین۔1 نے اپنے اوپر نصب مارس میگنیٹومیٹر، مارس منرولوجی سپیکٹرومیٹر اور ہائی ریزولوشن کیمرے کی چیکنگ مکمل کرلی ہے اور یہ سب درست حالت میں ہیں۔

علاوہ ازیں تیان وین۔1 نے خلا سے زمین اور چاند کی تصاویر بھی لی ہیں۔ سی این ایس اے حکام کے مطابق تیان وین۔1سفر کے دوران حاصل کردہ ڈیٹا کو کامیابی کے ساتھ زمین پر روانہ کر رہا ہے۔

تیان وین۔1مریخ کے قریب پہنچ کر اس کے گرد مدار میں گردش کرے گا اور اس دوران حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے مریخ پر لینڈنگ کے مقام کا تعین کرے گا۔

یہ خلائی مشن مریخ کی سطح کی تصاویر لینے کے ساتھ ساتھ اس کی سطح کی معدنی ساخت کا بھی مطالعہ کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here