الائیڈ بینک کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ

150

اسلام آباد: سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اے بی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2020ء کے دوران الائیڈ بینک کا خالص منافع 8414 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا جون 2019ء کے لئے بینک کی خالص آمدنی 6086 ملین روپے رہی تھی۔

اس طرح سال 2019ء کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران اے بی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2328 ملین روپے یعنی 38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 5.31 روپے کے مقابلہ میں 7.35 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here