یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی، پی آئی اے کا یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی میں اپیل کا فیصلہ

613

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا یورپ میں اپنی پروازوں کے آپریشنز منسوخی کے خلاف یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کو 27 اگست کو پروازوں کی بحالی کے لیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں سے ہونے والے حادثات کی تفصیلات اور ان حادثات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر یہ اپیل دائر کی جائے گی۔ پی آئی اے اپنے رن وے میں پرانے جہازوں کی جگہ 8 سے 10 نئے جہاز شامل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

’پی آئی اے کی یورپ کو پروازیں 2 ماہ میں بحال ہونے کا امکان‘

حکومت نے ملک کے بڑے ہوائی اڈے آؤٹ سورس کرنے پر کام شروع کردیا

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی قومی اسمبلی میں 262 پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا جس کے بعد ای اے ایس اے نے یکم جولائی کو پی آئی اے کے یورپ میں آپریشنز پر  پابندی عائد کر دی تھی۔

ای اے ایس اے نے پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی سے متعلق پاکستانی حکام سے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے مسائل پر 11 نکات کو واضح کرنے کے حکم کے ساتھ قومی ائیرلائن کے جہازوں کی تعداد اور انکے حفاظتی اقدامات برقرار رکھنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں،

حکومت اور پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب اور جلدی اقدامات کیے گئے جس سے اب قومی ائیرلائن کو امید ہے کہ یورپین ممالک جلد پابندی ہٹا لیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here