معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 148 ملین ڈالر کے سمارٹ فون درآمد کر لیے

606

اسلام آباد: پاکستان میں مالی سال 2020-2021ء کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 89.03 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جولائی 2020ء کے دوران 148.001 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ جولائی 2019ء میں یہ درآمدات 78.295 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

تاہم، ماہانہ اعتبار سے جولائی 2020ء میں جون کی نسبت موبائل فونز کی درآمدات میں 30.01 فیصد کمی آئی ہے، جون 2020ء میں یہ درآمدات 231.302 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سی پیک پر پیشرفت سست ہوگئی؟ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا بڑا بیان سامنے آگیا

مصر پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں

رواں برس موبائل فونز کی درآمد میں 81 فیصد اضافہ، مالی حجم 1 ارب 37کروڑڈالر

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مالی سال 2020ء کے لیے جولائی میں ملک کے تجارتی خسارے میں 7.72 فیصد کے حساب سے 1.686 ارب ڈالر کمی ہوئی جبکہ جولائی 2019ء میں یہ خسارہ 1.827 ارب ڈالر تھا۔

زیرِ جائزہ عرصے کے دوران ملک کی برآمدات میں 6.10 فیصد اضافہ ہوا جو جولائی 2019 میں 1.886 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.001 ارب ڈالر ہوگئی تھی جبکہ درآمدات میں 0.70 فیصد کمی آئی ہے جو 3.713 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3.687 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here