ایم ایل وَن کے ٹینڈر دو ہفتوں میں کھلنے کا امکان، صرف چینی کمپنیاں حصہ لے سکیں گی

786

لاہور: پاکستان ریلوے کے میگا پراجیکٹ مین لائن وَن (ایم ایل-وَن) کے انٹرنیشنل ٹینڈرز کی دعوت آئندہ دو ہفتوں میں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، منصوبے پر آئندہ سال جنوری میں سول ورک کے آغاز کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پراجیکٹ کو سی پیک کے تحت عملی جامہ پہنانے اور فنڈنگ کیلئے چینی کمپنیاں ٹینڈرز میں زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ “ایم ایل وَن منصوبے کے ٹھیکے کے لیے (انجنئیرنگ، خریداری اور تعمیرات) آئندہ دو ہفتوں میں انٹرنیشنل ٹینڈرز جاری کرنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے:

ایکنک میں ریلوے کا 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل وَن پروجیکٹ منظور

ایم ایل ون پروجیکٹ سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل وَن منصوبے کی منظوری اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں دی تھی، یہ منصوبہ ریلوے کی تاریخ میں منفرد منصوبہ خیال کیا جا رہا ہے، جس کیلئے 10 فیصد سرمایہ پاکستان کی وفاقی حکومت جبکہ 90 فیصد لاگت سی پیک کے تحت چین ادا کرے گا۔

منصوبہ کے تحت کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا سے حویلیاں تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نئے  ٹریک پر ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی، میگا پروجیکٹ میں پُلوں کی تعمیر و مرمت، جدید سگنلز، ٹیلی کام کے نظام، انڈرپاسز/ فلائی اوورز کی لیول کراسنگ ، ٹریک کے گرد باڑ، حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام اور والٹن ٹریننگ اکیڈمی (لاہور) کی اَپ گریڈیشن شامل ہے۔

منصوبے سے 24 ہزار براہِ راست اور ڈیڑھ لاکھ بلا واسطہ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here