کاغذ کی قیمت میں ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ، کتابیں مہنگی ہونے کا خدشہ

492

لاہور: پیپر ملز مالکان نے ایک ماہ میں دوسری بار کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں کتابوں اور سٹیشنری کی قیمتوں میں بھی اضافے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپر ملز مالکان نے مختلف اقسام کے کاغذ کی قیمت میں پانچ سے چھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کتابوں میں استعمال ہونے والا 68 گرام کا کاغذ مارکیٹ میں 106 روپے فی کلو گرام پر دستیاب تھا تاہم اس کی موجودہ قیمت 111 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مالی سال 2020 میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں زبردست کمی آئی

جی ڈی پی کا چار فیصد تعلیم پر خرچ، سلیبس سے ہتک آمیز مواد کوہٹانے کی سفارش، سینیٹ کمیٹی

دوسری جانب پیپر مرچنٹس نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ہے، آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رکن خامص بٹ نے کہا ہے کہ پیپر ملرز نے مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کر لی ہے، سکولوں کا نیا سال شروع ہونے سے قبل ملز مالکان کی جانب سے کاغذ مہنگا کرنا بلا جواز ہے، اس سے کتابیں مزید مہنگی ہو جائیں گی۔

خامص بٹ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں پیپر ملز مالکان کاغذ مزید مہنگا کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here