جی ڈی پی کا چار فیصد تعلیم پر خرچ، سلیبس سے ہتک آمیز مواد کوہٹانے کی سفارش، سینیٹ کمیٹی

420

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے ایک اجلاس میں ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے جی ڈی پی میں تعلیمی بجٹ چار فیصد بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

سینیٹر انجنئیر رخسانہ زبیر کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جبکہ وفاقی وزیر برائے تعلیم کابینہ کے اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے مذکورہ اجلاس میں شریک نہ ہو پائے۔

وزیرِتعلیم بذاتِ خود قومی سلیبس سے متعلق قائمہ کمیٹی کو تفصیلات فراہم کرنا چاہتے تھے، وزیرتعلیم کے آئندہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذکورہ اجلاس میں بات چیت بعد میں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی میں منی لانڈرنگ ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چئیرمین بھی ملک سے باہر ہیں۔

کمیٹی نے سلیبس میں ‘غیرمناسب’ مواد کے مسئلے کا جائزہ لیا، سینیٹ کے اجلاس میں 20 جولائی کو سینیٹر مشتاق احمد نے عوامی اہمیت کے لیے مذکورہ سلیبس کے خلاف اظہارِ خیال کیا تھا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا تھا کہ جی اے بی اے پبلیشرز نے بونیر سے تعلق رکھنے والے پشتونوں کے خلاف  ہتک آمیز مواد شائع کیا تھا، مواد میں خصوصی طور پر یوسف زئی قبیلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

سینیٹر نے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ غفلت ہے، آئندہ اجلاس میں جے ای بی اے پبلیشرز دیگر ایجنسیوں کے خلاف مذکورہ معاملے پر جائزہ لینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here