پی ایس ڈی پی: مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1100 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

597

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب ایک ارب 50 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 30 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 45 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 4 ارب 96 کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے لئے 20 ارب 91 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 2 ارب 39 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 13 ارب 55 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 86 کروڑ 16 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 28 کروڑ 34 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 4 ارب 70 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح  تخفیف غربت ڈویژن کے لئے 2 کروڑ70 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 70 کروڑ 90 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 35 کروڑ 72 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے7 کروڑ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 3 کروڑ 89 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق صحت ڈویژن کے لئے 2 ارب 30 کروڑ 75 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے دو ارب 40 کروڑ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے ایک کروڑ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے 27 کروڑ 97 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 19 کروڑ 82 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

داخلہ ڈویژن کے لئے 2 ارب 95 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 18 کروڑ 58 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 8 کروڑ 51 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 6 کروڑ 21 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 16 کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 12 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے ایک ارب 74 کروڑ 73 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5 ارب 61 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

فارن افیئرز ڈویژن 20 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 12 ارب 93 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 89 کروڑ 52 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 65 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 31 کروڑ 58 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 5 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے ایک ارب، کامرس ڈویژن کے لئے 2 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 9 ارب 56 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 21 کروڑ 95 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here