گیس کے پیداواری بحران کے سبب سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ متوقع

682

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، وہ سوموار کے روز منعقد ہونے والے سینیٹ کے سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کررہے تھے۔ 

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ مقامی گیس کی پیداوار کم ہے جبکہ مانگ میں اضافے کی وجہ سے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی جائے گی، ملک میں گیس کی طلب یومیہ 7.5 ارب کیوبک فٹ ہے جبکہ یومیہ پیداوار میں خسارہ 3.5 ارب کیوبک فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیرِاعظم کی بجلی، گیس صارفین کیلئے مسائل پیدا کرنے والے بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سوئی سدرن کی وجہ سے پنجاب میں گیس بحران، سوئی ناردرن نے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی

انہوں نے بتایا کہ سندھ کی سالانہ ضرورت تقریباََ 1.56 ارب کیوبک فٹ ہے، گیس کی کُل پیداوار میں سے پنجاب کو دی جانے والی گیس 261 ملین کیوبک فٹ کم پڑتی ہے۔ تاہم، رواں سال سندھ میں گیس کی طلب میں مزید اضافے کی توقع ہے جس سے دیگر صوبوں کو زائد گیس فراہم کرنے کا امکان نہیں ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ تمام صوبوں کو گیس کی قلت پر مشترکہ فیصلہ لینا ہو گا، تمام تر صورتحال کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) میں بھی زیربحث آئی ہے اور سی سی آئی نے صوبوں کو گیس کی قلت کے بحران کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here