اسلام آباد: فہیم حیدر کو مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تعینات کیا گیا ہے، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو فہیم حیدر کی بطور سی ای او تعیناتی بارے آگاہ کر دیا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ “ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوگی کہ کمپنی کے بورڈ نے سوموار کو منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں فہیم حیدر کو ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او کو 12 اگست سے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فہیم حیدر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد (ر) کی جگہ سی ای او تعینات کیے جائیں گے۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ، امپریل کالج لندن اور یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ وہ پیٹرولیم انجنئیر ہیں اور 27 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔
دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں میں ای اینڈ پی آپریشنز کو ہینڈل کرنے کے علاوہ وہ جے وی مینجمنٹ، بزنس ڈویلپمنٹ، آپریشنل ایفی شنسی، کوسٹ لیڈرشپ اور سٹیک ہولڈرز مینجمنٹ پر بھی وسیع تر نظر رکھتے ہیں۔