غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان سے منافع جات کی منتقلی میں 65 فیصد اضافہ

سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے حاصل 17.8 ملین ڈالر، فوڈ سیکٹر سے 152.2 ملین ڈالر، ٹیلی کام سیکٹر سے 118.7 ملین ڈالر اور فنانشل سیکٹر سے حاصل 90.1 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے

990

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی کمپنیوں (ایم این سیز) کی جانب سے پاکستان سے منافع جات کی منتقلی میں 65.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020ء کے دوران ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 576.8 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ملکوں میں منتقل کئے جبکہ جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران ایم این سیز کی جانب سے 349.2 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: 

پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

روس کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے میں 1.7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہاں

بیرونی سرمایہ کاروں نے اکتوبر میں کتنے کروڑ ڈالر پاکستانی مارکیٹ سے نکالے؟

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سا ل کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایم این سیز کی جانب سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 227.6 ملین ڈالر یعنی 65 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی منتقلی میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں بہتر منافع، کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی وغیرہ شامل ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق ستمبر 2020ء کے دوران 169.2 ملین ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے ہیں۔

مزید برآں جولائی تا ستمبر2020ء کے دوران براہ رست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 559 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایف ڈی آئی سے حاصل 328.9 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے۔

ایس بی پی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020ء میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے حاصل 17.8 ملین ڈالر، فوڈ سیکٹر سے 152.2 ملین ڈالر، مواصلات کے شعبہ سے 118.7 ملین ڈالر اور فنانشل سیکٹر سے حاصل 90.1 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here