ہواوے سے خطرہ،سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون وقت سے پہلے لانچ کرنے پر غور

ماضی میں ہواوے نے سیم سانگ سے سمارٹ فونز مارکیٹ میں پہلی پوزیشن چھین لی تھی مگر امریکی پابندیوں کے باعث اس کا کاروبار متاثر ہونے پر سیم سانگ نے اپنی پوزیشن واپس حاصل کرلی جس اب وہ کسی قیمت پر دوبارہ نہیں کھونا چاہتی

687

سئیول : مارکیٹ میں امریکی کمپنی ایپل اور چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر بازی لے جانے کے لیے سام سنگ نے اپنے نئے گلیکسی سمارٹ فون وقت سے پہلے متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا۔

اگرچہ ماضی میں ہواوے مارکیٹ شئیر کے حوالے سے سام سانگ پر برتری لے جانے میں کامیاب ہو گئی تھی مگر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث وہ اب دباؤ کا شکار ہے تاہم جنوبی کوریائی ٹیک کمپنی سام سنگ کو اُمید ہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن ہواوے پر سے کچھ پابندیاں ہٹا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

سام سنگ کو دنیا کی بہترین کمپنی بنانے والا شخص چل بسا

Infinix کا ‘‘میڈ اِن پاکستان ’’ سمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان

انڈسٹری ذرائع اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ سام سنگ اپنا نیا فلیگ شپ فون سام سانگ ایس 21 اگلے برس جنوری میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے حالانکہ اس نے ایس 20 سیریز رواں برس مارچ میں متعارف کرائی ہے۔

تاہم اس حوالے سے جب سام سانگ سے رابطہ کیا گیا تو اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہواوے نے سام سانگ سے سمارٹ فونز کے میدان میں پہلی پوزیشن چھین لی تھی مگر پھر چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو امریکی کمپنیوں کی  تیار کردہ چپس کی فراہمی پر پابندی کے باعث ہواوے کا کاروبار متاثر ہوا اور سام سنگ اپنی پوزیشن واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔

لیکن سام سنگ کی مشکلات کم نہیں ہوئیں اور اسے دیگر چینی کمپنیوں جیسا کہ شاؤمی اور اوپو موبائلز کی جانب سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ہی ایپل نے بھی اپنی نئی سیریز جاری کی ہے جس کے باعث سام سنگ کے لیے مارکیٹ میں مسابقت مزید بڑھ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here