لاہور: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق داتا ٹیکسٹائلز ملز لمیٹڈ (ڈی اے ٹی ایم) کو 26 مئی 2023ء کو تحلیل کر دیا جائے گا۔
ماہ رواں کے اوائل میں کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا تھا کہ ایل ایس ای وینچرز لمیٹڈ، ایل ایس ای پروپ ٹیک لمیٹڈ اور داتا ٹیکسٹائل ملز کے درمیان انضمام کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس میں داتا ٹیکسٹائل کی تحلیل اور اس کے اثاثوں اور واجبات کی ایل وی ایل اور ایل پی ایل کو منتقلی شامل ہے۔ اس معاہدے میں ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ (LSEFSL) کا ڈی مرجر بھی شامل ہے۔
ایل ایس ای ایف ایس ایل، ڈی اے ٹی ایم، ایل وی ایل کے شیئر ہولڈرز کو ایل پی ایل کے شیئرز جاری کرنے کے لیے سویپ کی شرح (swap ratio) بالترتیب 0.35 فی شیئر، 0.025 فی شیئر، اور 0.15 فی شیئر ہے۔
داتا ٹیکسٹائل ملز اور ایل ایس ای ایف ایس ایل کے شیئر ہولڈرز اس پہلے سے متعین سویپ کی شرح کے مطابق ایل وی ایل اور ایل پی ایل کے شیئرز وصول کریں گے۔
داتا ٹیکسٹائلز لمیٹڈ اور ایل ایس ای فنانشل سروسز کے شیئر ہولڈرز کو ایل وی ایل اور ایل پی ایل کے شیئرز جاری کرنے کی استحقاق کی تاریخ 15 مئی 2023ء ہے۔
اس کے مطابق، ڈی اے ٹی ایم اور ایل ایس ای ایف ایس ایل کے شیئر ہولڈرز کو ایل وی ایل اور ایل پی ایل کے شیئرز جاری کرنے کی ملکیت کی تاریخ 15 مئی 2023ء ہو گی اور بک کلوزر 16 مئی 2023 سے 19 مئی 2023ء تک شروع ہوگی۔ا