لکی کور وینچرز لوتے کیمیکل کے 75 فیصد شیئرز خریدے گا

323
Lucky Core Ventures submits PAI to acquire 75% shareholding of Lotte Chemical

لاہور: لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (ایل سی آئی) ذیلی کمپنی لکی کور وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے لوتے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ (Lotte Chemical) کے تقریباً 75.01 فیصد شیئرz حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

لکی کور وینچرز کی جانب سے یہ اظہارِ دلچسپی سیکیورٹیز ایکٹ 2015ء اور لسٹڈ کمپنیز ریگولیشنز 2017ء کی دفعات کے مطابق کیا گیا ہے۔

جنوری 2023ء کے اواخر میں لکی کور انڈسٹریز نے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی لوتے کوریا کے ساتھ  لوتے کیمیکلز پاکستان (LOTCHEM) کے تمام 75.01 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

لوتے کوریا (یا لوتے کیمیکلز کارپوریشن) لوتے کیمیکل پاکستان کی مالک کمپنی ہے جس کے اپنی ذیلی کمپنی میں 75.01 فیصد شیئرز ہیں اور لکی کور انڈسٹریز جو کہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، نے ان تمام شیئرز کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ تقریباً 15 کروڑ 60 لاکھ  ڈالر کی یہ ڈیل ریگولیٹری منظوری سے مشروط  ہے اور رواں سال کے اواخر تک پایہ تکمیل تک پہنچنے کی توقع ہے۔

شیئرز کی خریداری سے متعلق لکی کور انڈسٹریز اور لوتے کیمیکلز دونوں کی طرف سے تین ماہ قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

 یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ مذکورہ شیئرز کی خریداری میں صرف لکی کور انڈسٹریز ہی پیش پیش نہیں تھی، اس دوڑ میں نووا ٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایشیا پاک انویسٹمنٹس نے بھی حصہ لیا تھا۔ نووا ٹیکس لوتے کیمیکل پاکستان کے شیئرہولڈنگ حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھی تاہم ملک میں ڈالروں کی کمی کی وجہ سے پاکستانی اداروں کی طرف سے رکاوٹ آ گئی اور ڈیل نہ ہو سکی۔ نووا ٹیکس کے بعد ایشیا پاک انویسٹمنٹس نے بھی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

لوتے کیمیکل پاکستان پیوریفائیڈ ٹیریفتھیلک ایسڈ (پی ٹی اے) کی مصنوعات تیار کرتی ہے جسے پولی تھین ٹیریفتھیلیٹ بوتلوں اور دیگر پولیمر مصنوعات کی تیاری میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ لوتے کوریا نے 2020ء میں مقامی سطح پر پی ٹی اے کی تیاری بند کردی تھی اور پاکستانی یونٹ کی فروخت کا مطلب ہے کہ پی ٹی اے کی پروڈکشن سے اب یہ کوئی واسطہ نہیں رکھنا چاہتی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here