پنجاب میں پانچ سال سے نادہندہ صنعتی یونٹس سے 9.62 ارب وصول

434

لاہور: پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نادہندہ صنعتی یونٹس سے 9.62 ارب روپے کے بقایا جات کی ریکارڈ رقم وصول کر لی۔

پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے جاری کردہ کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ بھر میں قائم کردہ ڈائریکٹوریٹس نے نادہندگان یونٹس کے خلاف کارروائی کرکے ریکوری کو یقینی بنایا۔ ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی گلبرگ لاہور اور قصور نے کل 76 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ نے 46 کروڑ روپے، لاہور سٹی ڈائریکٹوریٹ نے 71 کروڑ روپے، لاہور ساؤتھ نے 59 کروڑ 5 لاکھ روپے، ساہیوال آفس نے 35 کروڑ روپے اور شاہدرہ لاہور ڈائریکٹوریٹ نے 65 کروڑ روپے کی وصولی کی۔

شیخوپورہ آفس نے 36 کروڑ روپے، فیصل آباد (ایسٹ) ڈائریکٹوریٹ نے 50 کروڑ روپے، فیصل آباد (ویسٹ) نے 65 کروڑ روپے، فیصل آباد (نارتھ) نے 24 کروڑ روپے، سرگودھا آفس نے 48 کروڑ روپے اور ملتان ڈائریکٹوریٹ نے 56 کروڑ روپے کی رقم وصول کی۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ ڈائریکٹوریٹس نے 20، 20 کروڑ روپے، بہاولپور ڈائریکٹوریٹ نے 33 کروڑ روپے، گوجرانوالہ ڈائریکٹوریٹ نے 68 کروڑ روپے، سیالکوٹ آفس نے 56 کروڑ 41 لاکھ روپے، گجرات آفس نے 42 کروڑ روپے اور راولپنڈی اور حسن ابدال کے دفاتر نے مجموعی طور پر 65 کروڑ روپے روپے کی وصولیاں کیں۔

دریں اثنا، پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ترجمان نے بتایا کہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو علاج اور مالی مراعات فراہم کرنے کے لیے مختلف صنعتی اور تجارتی اداروں سے مزید وصولیاں کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here