ڈار عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت کیلئے اگلے ہفتے امریکا جائیں گے

217
Dar reiterates govt’s commitment to complete IMF programme

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا جائیں گے۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ 10 اپریل سے 16 اپریل تک ہو گا اور وفاقی سیکریٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔

پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ساڑھے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے سٹاف لیول معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران بیل آئوٹ پیکج کی بحالی کیلئے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

مذاکرات کے دوران دوست ممالک سے مالی امداد پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین فروری 2023ء میں ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے پر پہنچے بغیر بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here