پی ایس ایل 8 کا انعقاد، پی سی بی نے 2 ارب ٹیکس ادا کیا

317

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر 2 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی تعاون کے اجلاس کے دوران پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کی بحالی اور حکومتی گرانٹ یا فنڈز کے بغیر کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینے کے لیے بورڈ اپنی آمدن میں سے 7 ارب روپے مختص کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

قائمہ کمیٹی کو نیاز سٹیدیم حیدرآباد کی بحالی اور اس کے انتظامات پی سی بی کے حوالے کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2018ء میں کسی پیشگی نوٹس کے بغیر یہ سٹیڈیم پی سی بی سے لے کر سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کو ہدایت کی کہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ اس دوران ایشیا کپ کی پاکستان سے ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات یا قطر میں منتقلی کے حوالے سے بھی معاملات زیربحث آئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here