سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

124

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ  ڈالر اضافے سے 4 ارب 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے کمرشل بینکوں کے پاس بھی 5 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 3 مارچ 2023ء کو چین سے 50 کروڑ ڈالر کمرشل قرضہ ملنے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here