حکومت نے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

215
ECC approves Rs 5 billion Ramzan Relief Package

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی۔

اس پیکج کے تحت ہائبرڈ ماڈل اپناتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، چائے، آٹا، چینی اور دودھ سمیت 19 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ایک ارب 15 کروڑ روپے اور اَن ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے 3 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کی میڈیا پر تشہیر کیلئے بھی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ 2022ء میں پی ٹی آئی حکومت نے رمضان پیکج کیلئے 8 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک کی سمری پر رواں سال گندم خریداری کیلئے فی مَن (40 کلوگرام) قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here