انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی فری فال کا شکار ہو کر ڈالر کے مقابلے میں 7 فیصد سے زائد گر گئی۔
جمعرات کو کاروباری سیشن کے آغاز سے ہی روپے کی بے قدری شروع ہو گئی۔ روپے کی قدر میں 18 روپے 74 پیسے کمی ہوئی اور امریکی ڈالر 284 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔
بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباََ دو فیصد کمی ہوئی تھی جب ڈالر 261 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ اس لیے ہوئی کیونکہ آئی آیم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات طویل ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت تاحال کوئی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔