چمن، پاک افغان باڈر پر نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ کا افتتاح

2408
گوگل

چمن: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاک افغان بارڈر پر موجود کسٹمز ہائوس میں تاجروں اور کسٹمز عملے کی سہولت کیلئے نیشنل بینک نے اپنی برانچ کھول دی۔

برانچ کا افتتاح نیشنل بینک بلوچستان کے آپریشنز اِن چیف کوئٹہ ریجن شاہ زیب خان کاسی اور چمن کسٹمز کے اسسٹنٹ کمشنر عطاءاللہ ناصر نے کیا۔

اس موقع پر نیشنل بینک چمن کے آپریشنز منیجر اللہ محمد اچکزئی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دیگر حکام اور کسٹم افسران بھی موجود تھے۔ تاجروں نے نئی برانچ کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے آپریشن اِن چیف کوئٹہ ریجن شازیب خان کاسی کا کہنا تھا کہ اس برانچ کے کھولنے کے بعد تاجروں کو کسٹم ٹیکس جمع کرانے کے لیے چمن شہر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس سے قبل تاجروں کو چمن جانا پڑتا تھا جس سے ان کا کافی وقت ضائع ہوتا تھا اور رقم لے جانا بھی بڑا مسئلہ تھا، اب تاجروں کا یہ بڑا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here