کراچی سرکلر ریلوے کے فلائی اوور، انڈر پاس بنانے کیلئے 20.71 ارب کا منصوبہ ایکنک کے سپرد

751

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 20.715 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں/ڈویژنوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق کراچی سرکلر ریلوے کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر (فلائی اوور/انڈر پاس سٹرکچر) کیلئے 20 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جو مزید غور کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

مجوزہ ڈھانچہ ڈریگ روڈ سے کراچی سٹی سٹیشن تک کے سرکلر ریلوے لوپ سیکشن پر واقع 22 لیول کراسنگز کو ختم کر کے تعمیر کیا جائے گا جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک قابل اعتماد نظام میسر آئے گا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ منصوبہ کراچی کے لوگوں کی سماجی و معاشی بہبود کے لیے اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here