ای گورننس کی جانب اہم قدم، خیبرپختونخوا میں آن لائن ٹیکس ادائیگی کیلئے ایپ کا اجراء

1142

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ای گورننس کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے تحت ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے نظام کا اجرا کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ ایکسائز کے تحت ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے نظام کا اجراء کیا، ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے لئے ’زما کے پی‘ کے نام سے موبائل ایپ تیار کیا گئی ہے۔

واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل یہ موبائل ایپ برطانوی حکومت کے ادارے سب نیشنل گورننس پروگرام کی معاونت سے تیار کی گئی ہے، اس ایپ کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر اس ایپ کے ذریعے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی ممکن ہو گی، اگلے مرحلے میں گاڑیوں کے دیگر ٹیکسوں اور پراپرٹی ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ دیگر محکمے بھی اس ایپ کو اپنی آن لائن ٹیکس کولیکشن کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، اس ایپ کی مدد سے تعلیمی بورڈز کی فیسوں کی آن لائن ادائیگی بھی کی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here