اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لیز پر دو ائیربس طیارے حاصل کر لیے جن میں ایک اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل (ر) ارشد ملک تصدیق کی پی آئی اے کی جانب سے لیز پر حاصل کردہ ائیربس اے 320 طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کئے ہیں، دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا، دونوں ائیربس طیارے 2017ء ماڈل کے ہیں۔
By the grace of #AlMighty & Yrs of wait, #PIA management humbly announces induction of yet another #A320 aircraft in its fleet. The aim is to improve product & provide enhanced travel services to our worthy guests. Spl thx to @GovtofPakistan & Min of Finance for the support, pic.twitter.com/CpWRZn7H2F
— Air Marshal Arshad Malik (@amarshadmalik) September 14, 2021
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکی، نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کیا جائے گا۔
پی آئی اے کےسربراہ نے مزید کہا کہ ان طیاروں سے قومی ائیرلائن اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا، نئے طیاروں کا حصول میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا، یہ ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔