پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال، پیپلز بینک آف چائنا یادگاری سکے جاری کرے گا

871

بیجنگ: پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 70 سال مکمل ہونے پر چین کا مرکزی بینک 16 ستمبر کو یادگاری سکے جاری کرے گا۔

پیپلز بینک آف چائنا (پی بی سی) کے ایک بیان کے مطابق یادگاری سیٹ میں ایک سونے کا سکہ اور ایک چاندی کا سکہ ہو گا، دونوں سکوں میں قومی نشان، ملکوں کے نام اور سال درج ہو گا۔

پیپلز بینک آف چائنا

سکے کی الٹی طرف مختلف تصاویر، لوگو 1951 تا 2021ء اور چینی اور انگریزی زبانوں میں ایک لائن لکھی ہو گی کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنا

بینک کے مطابق سونے کا سکہ آٹھ گرام خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کی قیمت تقریباََ 15.43 ڈالر اور وزن 30 گرام ہے۔

پیپلز بینک آف چائنا

چاندی کے سکے کی قیمت 1.55 ڈالر ہو گی، اس کے پچھلی طرف چین میں ٹمپل آف ہیون اور پاکستان کا قلعہِ لاہور نمایاں ہے۔

پیپلز بینک آف چائنا

سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بالترتیب تین ہزار سے دس ہزار ہو گی۔

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر جون 2021ء میں 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here