زری پالیسی کا فیصلہ کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کا اجلاس 20 ستمبر کو ہو گا

907

اسلام آباد: زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس 20 ستمبر 2021ء (سوموار) کو ہو گا۔

سٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان بھی جاری کرے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹیٹ بینک نے مئی 2021ء میں زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا ایک پیشگی کیلنڈر کے ذریعے جاری کیا تھا اور تمام اجلاس اسی کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 جولائی کو سٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مئی 2021ء میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد زری پالیسی کمیٹی کو مسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور مہنگائی میں حالیہ کمی کے بعد بہتر منظر نامے سے حوصلہ ملا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here