ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کی منظوری

978

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس سلسلہ میں درخواست جمع کرائی تھی اور 1.4685 روپے کلو واٹ آور اضافہ کی درخواست کی تھی جس کی یکم ستمبر کو سماعت کی گئی۔

تاہم نیپرا نے ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی، یہ اضافہ ستمبر کے بلوں میں شامل کیا جائے گا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here