ترک صدرنے آئندہ تین سالوں کے لئے معاشی روڈمیپ کا اعلان کر دیا

806

انقرا: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آئندہ تین سالوں کے لیے معاشی روڈ میپ کا اعلان کر دیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر صدر ایردوان نے ’عظیم اور طاقتور ترکی‘ کی تعمیر کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درمیانی مدت کا پروگرام ملک اور ترک قوم کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

انہوں نے پروگرام کی تیاری میں تعاون کرنے والے تمام سرکاری اداروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے 5.3 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کرنے ، روزگار کی فراہمی میں ایک لاکھ 170 ہزار افراد کی اوسط سے اضافہ ہونے، برآمدات میں 3 سال کے اختتام پر 250 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قومی آمدنی میں کرنٹ اکانٹ خسارے کا تناسب ایک فیصد،  مرکزی حکومت کے بجٹ خسارے کا قومی آمدنی سے تناسب 2.9 فیصد، افراطِ زر کی شرح اکائی کے ہندسے تک محدود رہ جانے کی بھی توقع رکھتے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ امسال قومی آمدنی کے 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے اور پروگرام کے اختتام تک 10 کھرب ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here