ایف بی آر: آئی ٹی خدمات فراہمی کے لئے لائسنسنگ قوانین جاری

766

اسلام آباد: فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریٹیلرز کو آئی ٹی خدمات فراہمی کے لئے لائسنسنگ قوانین جاری کر دیئے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ جاری کردہ ایس آر او بتاریخ 24 اگست 2021ء کو ایف بی آر سے منسلک ہونے والے ریٹیلرز کو آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والے آئی ٹی سروس پرووائیڈرز کیلئے لائسنس قوانین جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق لائسنسنگ پراسیس کو مکمل کرنے میں کچھ وقت درکار ہے جس کے بعد لائسنسنگ رجیم کو فعال کر دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ جب تک ایف بی آر لائسنس شدہ آئی ٹی کمپنی کو نوٹیفائی نہیں کر دیتا اس وقت تک ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کے سلسلہ میں موجودہ آئی ٹی کمپنی ہی اپنا کام جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here