کسانوں کو ایگری فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز اور بینک آف پنجاب کا معاہدہ

963

کراچی: اینگرو فرٹیلائزرز اور بینک آف پنجاب نے پاکستان بھر میں کسانوں کو قابلِ رسائی فنانسنگ فراہم کرنے کی غرض سے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

اس معاہدے کے تحت اینگرو فرٹیلائزرز کے کسان پروگرام میں رجسٹرڈ ترقی پسند کسانوں کو بینک آف پنجاب سے آسان شرائط اور رعایتی مارک اَپ پر فنانسنگ کی سہولت میسر آئے گی جس سے پیداوار میں بہتری لائی جا سکے گی۔

یہ فنانسنگ پروگرام کسانوں کو بہتر پیداوار کے ذریعے زرعی معیشت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمدنی میں بھی اضافہ کرے گا۔

اس حوالے سے کراچی میں واقع اینگرو فرٹیلائزرز کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف فنانشل آفیسرعمران احمد اور چیف کمرشل آفیسر عامر اقبال، بینک آف پنجاب کے گروپ چیف کارپوریٹ انویسٹمنٹ بینکنگ فرید احمد خان اور گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پراﺅریٹی بینکنگ آصف ریاض نے شرکت کی نے ۔

معاہدے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے پاکستان کے زرعی منظر نامے میں معنی خیز اثرات پیدا کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

کسان پروگرام کے تحت اینگرو فرٹیلائزرز نے 2500 سے زائد منتخب کسانوں کو رجسٹر کیا ہے اور انہیں فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے بیج فراہم کئے گئے ہیں جبکہ بینک آف پنجاب زرعی مصنوعات اور سٹیٹ بینک سکیموں کی وسیع رینج کے تحت مالی مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here