اگست میں قومی برآمدات 43 فیصد اضافے سے 2.257 ارب ڈالر ریکارڈ

اگست 2021ء کے لیے ماہانہ برآمدی ہدف 2 ارب 40 کروڑ ڈالر ڈالر مقرر تھا جبکہ حقیقی برآمدات اس سے 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم رہیں: مشیر تجارت

1127

اسلام آباد: رواں مالی سال 2021-22ء کے دوسرے ماہ (اگست) میں ملکی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کی برآمدات کا حجم اگست 2020ء کے ایک ارب 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ اگست 2021ء میں 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: 

رواں مالی سال کیلئے قومی برآمدات کا ہدف 38.7 ارب ڈالر مقرر

جولائی میں خطے کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں 20.5 فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن، جولائی میں برآمدات 1.49 ارب ڈالر ریکارڈ  

انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2021ء کے لیے ماہانہ برآمدی ہدف 2 ارب 40 کروڑ ڈالر ڈالر مقرر تھا جبکہ حقیقی برآمدات اس سے 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

مشیر تجارت نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اپنی برآمدات کو مارکیٹ کرنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کریں تاکہ مقررہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔

ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور اگست کی برآمدات بھی جولائی 2021ء کے 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے برابر رہی ہیں۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے لئے قومی برآمدات کا ہدف 38.7 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جس میں سے مصنوعات کی برآمدات کا ہدف 31.2 ارب ڈالر اور خدمات کی برآمدات کا ہدف 7.5 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here