جولائی کے دوران پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں 47.80 فیصد کمی

جولائی 2021ء میں ایک کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کا 2 لاکھ 99 ہزار 605 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد ہوا جبکہ جولائی 2020ء میں 2 کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار ڈالر مالیت کا 7 لاکھ 41 ہزار 391 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا

1171

اسلام آباد: رواں مالی سال 2021-22ء کے پہلے مہینے کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021ء میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو ایک کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن 2 کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 47.80 فیصد کم ہے۔

اسی طرح مقدار کے لحاظ سے بھی سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں 2 لاکھ 99 ہزار 605 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 50.04 فیصد کم ہیں، جولائی 2020ء میں 7 لاکھ 41 ہزار 391 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر جون میں ایک کروڑ 43 لاکھ 25 ہزار ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات میں کمی کا تناسب 16.46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here