بیجنگ: چین میں رواں سال آن لائن ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد بڑھ کر 87 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی ملک میں انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں آن لائن سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جون کے آخر تک ملک میں آن لائن ادائیگی کرنے والوں کی تعداد 87 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہو چکی تھی، یہ تعداد ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی کل تعداد کا 86.3 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں آن لائن خریداری کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جون کے آخر میں ان کی تعداد 81 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد کا 80.3 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے دیہی علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ای کامرس نے دیہی علاقوں میں زرعی مصنوعات کی فروخت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔