15 ستمبر کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کو ریلوے کے سفر کی اجازت نہیں ہو گی

اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہو گیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ سٹاف کے خلاف کارروائی ہو گی، ترجمان ریلوے

677

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 15 ستمبر 2021ء تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک ٹرین سٹاف اور سٹیشن عملہ کے لئے مکمل ویکسی نیشن ضروری ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 15 ستمبر 2021ء تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل خوراکیں لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہو گی۔

ترجمان کے مطابق ویکسی نیشن نہ کروانے والے مسافروں کو 15 ستمبر کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، ویکسی نیشن موبائل ٹیمیں سٹیشنوں پر موجود ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہو گیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ سٹاف کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ترجمان کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے نے سٹیشنوں کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here