ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں واقع پراپرٹی لیز پر دینے کا فیصلہ

لیز سے حاصل ہونے والی آمدن کا 50 فیصد حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دیا جائے گا جبکہ بقیہ 50 فیصد سیاحت کے فروغ، سکل ڈویلپمنٹ اور نئے ساحتی مقامات کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا

846

اسلام آباد: پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں واقع اپنی پراپرٹی کو لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی رضا مندی کے بعد آئندہ سال سیاحتی سیزن سے قبل لیزنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت امور کشمیر کے ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گی ہے جس میں وزیر سیاحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سیکرٹری شامل ہوں گے۔

کمیٹی لیزنگ کا عمل مکمل کرنے کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دے گی، اس لیز سے حاصل ہونے والی آمدن کا 50 فیصد حصہ حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دیا جائے گا جو اسے سیاحت کےفروغ کے لئے استعمال کر سکے گی۔

اسی طرح بقیہ 50 فیصد آمدن سیاحت کے فروغ، آگاہی، سکل ڈویلپمنٹ اور مزید ساحتی مقامات کی دریافت پر خرچ کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here