انجینئرنگ کنسلٹنسی میں اعلیٰ ترین معیار، نیسپاک  دنیا کی 20 بہترین کمپنیوں میں شامل

امریکا کے 104 سال پرانے جریدے انجنئرنگ نیوز ریکارڈ نے نیشنل انجنئرنگ سروسز آف پاکستان کو عالمی سطح پر تعمیرات اور پروگرام مینجمنٹ کے حوالے سے 17ویں نمبر پر رکھا ہے

1549

لاہور: بین الاقوامی سطح پر تعمیراتی شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی کمپنیوں میں پاکستان کی نیسپاک کو ٹاپ بیس فرمز میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکا کے 104 سال پرانے جریدے انجنئرنگ نیوز ریکارڈ (ای این آر) کے تازہ شمارے میں نیسپاک کو عالمی سطح پر تعمیرات اور پروگرام مینجمنٹ کے حوالے سے بیس غیر امریکی فرمز میں شامل کیا گیا ہے اور نیسپاک سترہویں نمبرپر ہے۔

ترجمان نیسپاک کے مطابق نیشنل انجنئرنگ سروسز پاکستان کے قیام کا مقصد غیر ملکی انحصار سے آزادی اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں اعلیٰ ترین معیار کی خدمات فراہم کرنا تھا تاکہ بیرونی فرمز کا مقابلہ کیا جا سکے اور پاکستان میں عالمی معیار کی تعمیرات کو فروغ دیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق وقت نے ثابت کیا کہ نیسپاک نے مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنے مقاصد کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اپنے بیان کردہ مقاصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ نیسپاک کا پیشہ ور عملہ کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور کمپنی ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کما رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت نیسپاک نہ صرف دو میگا پن بجلی منصوبوں یعنی مہمند ڈیم اور دیامر باشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ آٹھ ممالک میں انجینئرنگ خدمات بھی مہیا کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اَب تک نیسپاک نے 38 سے زائد ممالک میں تعمیراتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کی دنیا میں بین الاقوامی کمپنی کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here