یوٹیوب نے اچانک 10 لاکھ ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کر دیں؟

1567

کیلی فورنیا: ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے اَب تک 10 لاکھ سے زائد ایسی ویڈیوز کو ہٹا چکی ہے جو وبا سے متعلق خطرناک اور گمراہ کن معلومات پر مبنی تھیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر نیل موہن نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ہماری پالیسیاں ایسی وڈیوز کو ہٹانے پر مرکوز ہیں جو براہِ راست دنیا کو نقصان پہنچا سکتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب کے مصنوعی ذہانت پر مبنی تیز ترین سسٹم کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق خطرناک معلومات جیسے غلط علاج اور ویکسین کے بارے میں خوف پیدا کرنے مواد پر مبنی 10 لاکھ سے زائد وڈیوز ہٹا دی ہیں۔

نیل موہن نے مزید کہا کہ یوٹیوب گمراہ کن معلومات سے متعلق وڈیوز کو ہٹانے کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ بیک وقت مستند ذرائع سے معلومات کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی زیرِ ملکیت وڈیو پلیٹ فارم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاسی رہنما کورونا وائرس اور دیگر موضوعات سے متعلق غلط اور نقصان دہ گمراہ کن معلومات کے پھیلائو کو روکنے میں ناکامی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here