جنرل موٹرز کا دنیا بھر سے 73 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

شیورلیٹ بولٹ الیکٹرک کاروں کی بیٹری میں خرابی کے سبب آتش زدگی کا خدشہ، 2019ء سے 2022ء ماڈلز کی گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی، اس سے قبل پرانے ماڈلز کی 69 ہزار گاڑیاں واپس منگوائی گئی تھیں

968

واشنگٹن: امریکا کی جنرل موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ شیورلیٹ بولٹ الیکٹرک گاڑیاں تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس منگوا رہی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل موٹرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیورلیٹ بولٹ الیکٹرک کاروں میں دو تکنیکی خرابیاں سامنے آئی ہیں، ان گاڑیوں کی بیٹری میں خرابی کے سبب آتش زدگی کا خدشہ بھی ہے۔

اس لیے کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا بھر سے 2019ء سے 2022ء ماڈلز کی لگ بھگ 73 ہزار الیکٹرک گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی جب کہ اس سے قبل پرانے ماڈلز کی 69 ہزار گاڑیاں واپس منگوائی گئی تھیں۔

جنرل موٹرز کا کہنا ہے کہ مالکان گاڑیوں کی بیٹریاں 90 فیصد تک چارج کریں اور اِن گاڑیوں کو گھروں سے باہر پارک کیا جائے۔

واضح رہے کہ جنرل موٹرز کے اس فیصلے کی وجہ سے دنیا بھر میں فروخت کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی بیٹریوں سے متعلق سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، جنرل موٹرز سال میں لگ بھگ 30 لاکھ گاڑیاں فروخت کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here