ٹیکسٹائل اور لیدر کے 211 ریٹیل برانڈز ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سسٹم کیساتھ منسلک

اب تک ملک بھر میں کاروباری اداروں کی ایک لاکھ 11 ہزار مشینیں پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک ہو چکی ہیں، ترجمان

1218

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام سے ٹیکسٹائل اور چمڑے کے 211 سے زائد ریٹیل برانڈز منسلک ہو گئے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع کیلئے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل نظام کے ساتھ منسلک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کاروباری اداروں کی ایک لاکھ 11 ہزار پیمنٹ مشینیں ایف بی آر کے نظام کے ساتھ منسلک ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم سے ٹیکسٹائل اور لیدر کے 211 سے زیادہ ریٹیل برانڈز منسلک ہو چکے ہیں جس میں مزید اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

ایف بی آر نے ٹئیر- ون میں شامل سٹوروں اور ریٹیل آوٹ لیٹس میں پی او ایس مشینوں کی تنصیب کا سلسلہ تقریباََ دو سال قبل شروع کیا تھا جس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں ٹئیر وَن (tier-1) میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے، ان تمام آوٹ لیٹس پر پی او ایس مشینوں کی تنصیب سے سیلز ٹیکس کی مد میں ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پر خریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کار نظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے، ایف بی آر پی او ایس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here