قومی شاہراہ این 55 کی توسیع کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 235 ملین ڈالر فراہم کرے گا

242

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 235 ملین ڈالر قرض کی منظور دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیا جانے والا ساڑھے 23 کروڑ ڈالر کا قرض رقم نیشل ہائی وے کو بہتر بنانے کے منصوبے پر خرچ کیا جائے گا۔

اس منصوبے سے قومی شاہراہ این 55 کے 222 کلومیٹر کے شکار پور راجن پور سیکشن کو دو لین سے چار لین کیریج وے میں توسیع کی جائے گی۔

این 55 شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ منسلک کرتی ہے، اس منصوبہ سے سندھ اور پنجاب سے گزرنے والی اس شاہراہ کی استعداد میں بہتری آئے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس منصوبہ کے تحت سڑک کے حفاظتی نظام کو نافذ کرنے اور کسی بھی حادثہ کے بعد موثر رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے بس سٹاپس، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز اور ٹریفک پولیس کی سہولیات کی تعمیر کی جائیں گی۔

بس سٹاپس اور ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں استعمال کنندگان بشمول بوڑھے، خواتین، بچے اور معذور افراد کے لیے مختلف سہولیات اور آرام کی جگہیں شامل ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here