پہلی ششماہی میں اینگرو فرٹیلائزرز کو بعد از ٹیکس ساڑھے 10 ارب روپے منافع

سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021ء کے پہلے چھ ماہ میں اینگرو فرٹیلائزرز کی خالص آمدنی میں 6 ارب روپے یعنی 136 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فی شئیر آمدن 7.87 روپے ریکارڈ کی گئی

848

اسلام آباد: رواں سال کی پہلی ششماہی کے اختتام پر اینگرو فرٹیلائزرز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 136 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اینگرو فرٹیلائزرز کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال میں جنوری تا جون 2021ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 10 ارب 50 کروڑ 90 لاکھ روپے تک بڑھ گیا جس کے بعد اس کی فی شئیر آمدن 7.87 روپے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال میں جنوری تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 4 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ فی شئیر آمدن 3.34 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس طرح سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال 2021ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران اینگرو فرٹیلائزرز کی خالص آمدنی میں 6 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ روپے یعنی 136 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2021ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے لئے کمپنی نے اپنے شئیرہولڈرز کے لئے 40 فیصد یعنی 4 روپے فی شئیر کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری سہ ماہی کے لئے کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کا اعلان قبل ازیں ادا کئے گئے 40 فیصد یعنی 4 روپے فی شئیر کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے۔

واضح رہے کہ سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی میں اینگرو فرٹیلائزرز کا خالص منافع 3 ارب 88 کروڑ روپے اور فی شئیر آمدنی 2.91 روپے رہی تھی تاہم رواں سال 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں بعد از ٹیکس آمدن 4 ارب 80 کروڑ روپے اور فی شئیر آمدن 3.6 روپے تک بڑھی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here