اسلامی بینکنگ انڈسٹری کے ڈیپازٹس 28.4 فیصد اضافہ سے 3 کھرب روپے سے بڑھ گئے

797

اسلام آباد: گزشتہ سال 2020 کے مقابلہ میں رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران اسلامی بینکنگ انڈسٹری کے ڈیپازٹس کی شرح میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے  اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے ڈیپازٹس کا مجموعی حجم 2.692 کھرب روپے رہا تھا۔

تاہم جنوری تا مارچ 2021ء کے دوران ڈیپازٹس کا حجم 3.457 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔

اس طرح سال 2020ء کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے ڈیپازٹس میں 0.765 کھرب روپے یعنی 28 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here