اپنے ملازمین اور مرچنٹس کی سہولت کیلئے کریم کا جاز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

989

اسلام آباد: پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے پاکستان میں انٹرنیٹ براڈبینڈ سروس کے سب سے بڑے نیٹ ورک جاز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا۔

اس شراکت داری سے کریم کو جاز کے مینجمنٹ ٹولز تک رسائی جبکہ ریستوران مرچنٹس اور ملازمین کو جی ایس ایم سیلولر سروس حاصل ہو گی۔

اس شراکت داری کے تحت جاز  کریم کے ملازمین اور ریستوران مرچنٹس کے لئے سستی جی ایس ایم وائس اور ڈیٹا سروس فراہم کرے گا جس سے ملک بھر میں بلاتعطل رابطہ یقینی بنایا جا سکے گا۔

دونوں کمپنیوں کی جانب سے کراچی میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس حوالے سے کریم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ذیشان بیگ نے اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے ساتھیوں اور تاجروں کے لئے نیٹ ورکنگ کا بہترین حل پیش کرنے کے لئے جاز کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں بہت خوشی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح کمپنیاں اپنے ملازمین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے روزمرہ کاموں کی بلا روک ٹوک انجام دہی یقینی بنانے کے لئے یکجا ہو سکتی ہیں۔

جاز کے چیف بزنس آفیسر سید علی نصیر نے بتایا کہ کریم نے لوگوں کو محفوظ اور خودمختار سفری سہولیات دے کر خطے میں حقیقی انقلاب برپا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نت نئی راہیں پیدا کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے جبکہ مستقبل میں یہ تعاون مزید بڑھنے کی بھی امید ہے۔ اس طرح کی ہم آہنگی ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل کے لئے ضروری ہے۔

کریم کے پلیٹ فارم پر اب تک آٹھ لاکھ  سے زائد کیپٹن رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، سپر ایپ بننے کے لئے کریم لوگوں کو متعدد مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس نے لوگوں کے لیے نقل وحمل کی خدمات کو آگے بڑھاتے ہوئے اب مختلف اشیاء کی ترسیل کے ساتھ رقوم کی ترسیل کا نظام بھی شروع کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here