ریلوے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ کی کٹوتی ختم کر دی گئی

525

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلویز اعظم خان سواتی نے ریلوے کے مسافروں سے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کی کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

‏ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز مسافروں سے اکانومی کلاس پر 100 روپے تک کرائے پر فی مسافر ایک روپیہ اور 100 روپے سے زیادہ کرائے پر 2 روپے اور ایئرکنڈیشنڈ کلاس میں 10 روپے ڈیم فنڈ کی مد میں وصول کر رہا تھا۔

یہ کٹوتی دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں کی جا رہی تھی تاہم اب وفاقی وزیر ریلوے نے مسافروں سے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here